ٹرمپ نے پیش کیا 'گولڈ کارڈ' منصوبہ، '50 لاکھ ڈالر خرچ کرو اور پاؤ امریکی شہریت و خصوصی حقوق'

بتایا جاتا ہے کہ ٹرمپ کے اس منصوبہ کا اصل مقصد دنیا بھر سے امیر لوگوں کو امریکہ کی طرف راغب کرنا ہے، جو ملک میں نوکریوں کے مواقع بڑھائیں گے۔

اوول آفس میں کامرس کے سکریٹری ہاورڈ لوٹنک کے ساتھ ایگزیکٹیو احکام پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “ہم ایک گولڈ کارڈ بیچنے جا رہے ہیں۔ آپ کے پاس ایک گرین کارڈ ہے، یہ گولڈ کارڈ ہے۔ اس کی قیمت تقریباً 5 ملین ڈالر ہوگی اور اس سے آپ کو گرین کارڈ جیسے خصوصی حقوق ملیں گے۔”

صحافیوں نے جب ٹرمپ سے سوال کیا کہ اس منصوبہ کا فائدہ روس کے لوگ بھی اٹھا سکتے ہیں تو انہوں نے کہا، “ہاں، بالکل روس کے امراء (امیر طبقہ) بھی ہمارے ملک میں آ سکتے ہیں۔”

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *