مولانا سید ضیاء حسین جعفری قبلہ کا حیدرآباد میں شاندار استقبال
تبرک سنگِ مرقد امام حسین (ع) کا ہدیہ
حیدرآباد، (خصوصی نامہ نگار) – آج راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجۃ الاسلام مولانا سید ضیاء حسین جعفری صاحب قبلہ کا شاندار استقبال کیا گیا۔ مولانا صاحب ماہِ رمضان المبارک کے دوران حیدرآباد میں قیام فرمائیں گے اور تعلیماتِ اہل بیت (ع) کی تبلیغ و ترویج میں مصروف رہیں گے۔
مولانا سید ضیاء حسین جعفری قبلہ نے تبرک سنگِ مرقد امام حسین (ع) کا ہدیہ عباسیہ اسلامک سینٹر، امان نگر A، یاقوت پورہ کے لیے پیش کیا۔ اس مقدس تبرک کی آمد پر مومنین میں مسرت کی لہر دوڑ گئی۔
مولانا صاحب اپنے اس دورے کے دوران حیدرآباد کی اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے اور مختلف مقامات پر دعائیہ محافل اور مجالس میں شرکت فرمائیں گے۔ ان کا یہ قیام مومنین کے لیے خدمات کا سبب ہوگا اور دین و تعلیماتِ اہل بیت (ع) کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔