بنگلہ دیش میں سیاسی اُتھل پتھل کا دور جاری ہے۔ حالات دن بہ دن ابتر ہوتے جا رہے ہیں۔ اب طلبا اپنی سیاسی پارٹی بنانے کی تیاری میں ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں طلبا گروپ کے ذریعہ ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پارٹی بنانے کا اعلان جمعہ کو دوپہر تین بجے (بنگلہ دیش کے وقت کے مطابق) کیا جائے گا۔ ‘جاتیہ ناگرک سمیتی’ کے اہم انعقاد کار سرجیس عالم نے پیر کو شام میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔