کشتواڑ میں سڑک حادثہ، ایک شخص کی موت

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ کے بجوار علاقے میں ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کشتواڑ کے بجوار علاقے میں کشتواڑ – پڈر روڈ پر ایک ٹپر گہری کھائی میں جا گرا جس ک نتیجے میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ حادثہ پیش آتے ہی بچائو کارروائیاں شروع کی گئیں اور اس شخص کو ضلع اسپتال کشتواڑ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت محمد سلیم ولد غلام قادر ساکن بٹوٹ کے طور پر کی گئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کارروائیاں شروع کی ہیں اور لاش کو قانونی و طبی لوازمات کی ادائیگی کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *