
میہر: مدھیہ پردیش کے میہر ضلع کے امدرا تھانہ علاقہ میں ایک تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔
پولس ذرائع کے مطابق اندور سے پریاگ راج کمبھ اسنان کے لئے جا رہے لوگوں کی گاڑی کل امدرا تھانہ علاقہ کے بوریگاؤں کے قریب ایک ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی۔
اندور کے رہائشی پرکاش دھارگاؤںکر، گیتا کچلانی اور ونیتا دھارگاؤکر کی اس حادثے میں موت ہوگئی۔ دو دیگر زخمی ہوئے، جنہیں پہلے امدرہ اور بعد میں کٹنی لے جایا گیا۔