مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کے رہنما شہید ہاشم صفی الدین کو بیروت میں باشکوہ تشییع کے بعد آج جنوبی لبنان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
23 فروری کو بیروت میں شہید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ ہوئی تھی جس میں لبنانی میڈیا کے مطابق ایک ملین سے زائد لوگوں نے شرکت کی تھی۔
حزب اللہ کے ذرائع شہید ہاشم صفی الدین کا جسد خاکی آج جنوبی لبنان لے جایا جائے گا جہاں سہ پہر تین بجے دیر قانون النہر کی آبائی قبرستان میں ان کو سپرد خاک کیا جائے گا۔