صہیونی حکومت کی عہدشکنی، امریکہ کا خیرمقدم

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس نے صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان برائن ہیوز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ اسرائیل کے حماس سے متعلق کسی بھی فیصلے کی مکمل حمایت کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ حماس کے زیر حراست صہیونی قیدیوں کے ساتھ نامناسب سلوک، انہیں عوامی مقامات پر دکھانے اور فلسطینی عوام کے جشن منانے جیسے اقدامات کے پیش نظر اسرائیل کا فلسطینی قیدیوں کی رہائی معطل کرنا درست اقدام ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے بے بنیاد وجوہات کا سہارا لیتے ہوئے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے باوجود 820 فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرنے سے انکار کردیا جس سے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *