مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی فوج کے ترجمان عویخائی ادرعی نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل کی تشییع جنازہ کے عین موقع پر سید حسن نصر اللہ کے قتل کی کارروائی کی مبینہ تصاویر جاری کیں۔
انہوں نے دعوی کیا کہ 27 ستمبر 2024 کو 21 :6 پر فوج نے نصر اللہ پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔
حملے کے دوران علی کرکی اور دیگر کمانڈروں کو بھی بیروت میں زیر زمین حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر اور اس کے دیگر انفراسٹرکچر کے اندر قتل کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ فاشسٹ صیہونی فوج بیروت میں شہید سید حسن نصراللہ کی بین الاقوامی تشییع جنازہ سے بوکھلا کر شرمناک ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔