مہر نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے چیف کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے تہران میں شہدائے مقاومت کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید نصراللہ کی شہادت لبنان کی مزاحمت کے لئے مشعل راہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سید نصراللہ نے 2006 میں صیہونیوں کے خلاف مسلمانوں کی پہلی فتح کی قیادت کی۔
جنرل سلامی نے کہا سید حسن نصر اللہ امریکہ اور اسرائیل کے فوجی اتحاد کے خلاف کھڑے ہوئے اور انہیں شکست دی۔
انہوں نے مزید کہا کی حزب اللہ نے وفاداری کے ساتھ غزہ کی حمایت میں جنگ میں حصہ لیا اور طاقت کے توازن کو بدل دیا۔
سپاہ کے کمانڈر نے کہا کہ لبنانی عوام اسرائیلی افواج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کر دیں گے۔