آج کے اجتماع میں لاکھوں لبنانیوں کی موجودگی ملک میں مزاحمت کے نئے جنم کا واضح ثبوت ہے

نائیجیریا کے شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی شہید “سید حسن نصر اللہ” اور “سید ہاشم صفی الدین” کی تدفین کی تقریب میں شرکت کے لیے بیروت میں موجود ہیں۔

انہوں نے لبنان میں مہر نیوز کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجتماع میں لاکھوں لبنانیوں کی موجودگی ملک میں مزاحمت کے نئے جنم کا واضح ثبوت ہے۔

نائجیریا کے رہنما نے کہا: سید حسن نصر اللہ امت اسلامیہ کی نمائندہ شخصیت تھے اور آج ہم نے بیروت میں جو تصویریں اور مناظر دیکھے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی روح آج بھی میدان میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی دشمنوں کا خیال تھا کہ وہ انہیں قتل کر کے مزاحمت کو ختم کر دیں گے لیکن آج کے واقعات نے لبنانی مزاحمت کے نئے جنم کو ثابت کیا اور انشاء اللہ اس راستے کا اختتام مزاحمت کی فتح پر ہو گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *