مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شمعون اسٹیڈیم میں شہدائے مقاومت کی تشییع جنازہ میں شریک لاکھوں سوگواروں نے سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے جسد ہائے خاکی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ الوداع کہا۔
جنازے کے شرکاء نے “ہم اپنے کیے ہوئے وعدے پر قائم ہیں” ،”ذلت ہم سے دور ہے” اور “مردہ بر اسرائیل” کے نعرے لگائے۔