شہید حسن نصراللہ ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کی علامت ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،  ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین قابض قوتوں اور جارحیت کے خلاف باعزت مزاحمت کی علامت ہیں۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ آج دنیا بھر کے آزاد خیال افراد، مغربی ایشیا اور لبنانی عوام دو عظیم شہداء، سید حسن نصراللہ اور سید ہاشم صفی الدین کو خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی انسانیت اور انسانی وقار کے لیے وقف کردی اور صہیونی حکومت کے ناجائز قبضے اور ظلم کے خلاف کھڑے رہے۔

بقائی نے مزید کہا کہ دونوں مقاومتی رہنما قبضے اور جارحیت کے خلاف باعزت مزاحمت کی علامت ہیں اور پوری زندگی فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت ان کی جائز جدوجہد کی حمایت کرتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ شہداء کی تشییع کے موقع پر بیروت غم میں ڈوب گیا۔ بڑی تعداد میں عوام شہید سید حسن نصراللہ کو الوداع کہنے کے لیے جمع ہو گئے۔ بیروت میں ایک بے مثال بین الاقوامی اجتماع ہوا جہاں عالمی شخصیات، مقاومتی رہنما اور اس کے حامی شہید سید حسن نصراللہ اور ان کے شہید ساتھی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جمع ہوئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *