امریکہ مزاحمتی محاذ کا سب سے بڑا دشمن ہے، ڈاکٹر ولایتی

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی کے سینئر مشیر علی اکبر ولایتی سے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے ملاقات کی۔

 ولایتی نے غزہ میں اسلامی مزاحمت اور حماس کی حالیہ کامیابیوں کو صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ کے مضبوط عزم کی علامت قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے امریکہ کو مزاحمت کا سب سے بڑا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں گزشتہ سال کے واقعات کے باوجود مزاحمتی محاذ پر عزم ہے۔

 رہبر معظم کے مشیر برائے بین الاقوامی امور نے یہ بھی کہا کہ دنیا بدل چکی ہے اور امریکہ کو مغربی ایشیا سے متعلق اپنے تسلط پسندانہ روئے میں تبدیلی لانا ہوگی۔

اس ملاقات میں زیاد النخالہ نے فلسطینی مزاحمت کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

 انہوں نے کہا کہ حالیہ فتوحات صرف مزاحمت کا آغاز ہیں اور ہم بیت القدس اور تمام فلسطینی علاقوں کی صیہونی قبضے سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

نخالہ نے مغربی استعمار کے مقابلے میں عرب ممالک کے کمزور موقف پر تنقید کرتے ہوئے امریکہ کو خطے میں صیہونیت کو مضبوط کرنے کا بنیادی عنصر قرار دیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *