ایف بی آئی کے نئے ڈائرکٹرکش پٹیل نے بھگوت گیتا پر ہاتھ رکھ کرحلف لیا

واشنگٹن: (پی ٹی آئی) کش پٹیل نے فیڈرل بیورو آف انوسٹی گیشن(ایف بی آئی) کے نویں ڈائرکٹر کی حیثیت سے بھگوت گیتا پرہاتھ رکھ کر حلف لیا۔ انہوں نے بتایاکہ پہلی نسل کے ہندوستانی بچہ نے کس طرح اپنا امریکی خواب پورا کیا۔

امریکی سینیٹ نے جمعرات کے دن51کے منجملہ 49 ووٹ دے کر کش پٹیل کے تقرر کی توثیق کی تھی۔ جمعہ کے دن تقریب حلف برداری میں کش پٹیل کے ارکان خاندان کے ساتھ ساتھ ان کی گرل فرینڈ بھی موجود تھی۔ وائٹ ہاؤز کیمپس کے انڈین ٹریٹی روم میں امریکی اٹارنی جنرل نے انہیں حلف دلایا۔

خاتون اٹارنی جنرل نے کش پٹیل سے کہا کہ وہ گیتا پر ہاتھ رکھیں اور اپناسیدھاہاتھ اٹھاکرحلف لیں۔ 44 سالہ کش پٹیل نے کہا کہ میں نے امریکی خواب پورا کیا‘ جو کوئی یہ سمجھتا ہو کہ امریکی خواب ختم ہوچکا ہے تو اسے مجھے دیکھ لیناچاہئیے۔

انہوں نے امریکہ کو خدا کی سرسبزوشاداب زمین پر عظیم ملک قراردیا۔ کش پٹیل کی پیدائش نیویارک کی ہے وہ گجراتی ہیں۔ ان کے ماں باپ مشرقی آفریقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ماں تنزانیہ کی رہنے والی اور باپ یوگانڈا کے رہنے والے ہیں۔ کش پٹیل کے ماں باپ 1970ء میں کینڈا سے امریکہ آئے تھے۔

70کے دہے میں یہ فیملی کوئنس (نیویارک) منتقل ہوئی تھی جسے اکثر لٹل انڈیا کہاجاتا ہے۔ کش پٹیل کی پیدائش یہیں ہوئی اور وہ یہیں بڑے ہوئے۔ ان کے ماں باپ ریٹائرہوچکے ہیں اور وہ اپنا وقت امریکہ اور گجرات میں گزارتے ہیں۔

Photo Source: @FBI



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *