مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ نے ملاقات کی۔
قالیباف نے کہا کہ آپ کی استقامت سے ملت اسلامیہ کا سر فخر سے بلند ہوا، اسلامی جہاد موومنٹ اور حماس سمیت فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد مزاحمتی محاذ کی فتح میں بہت موثر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان 15 مہینوں کے دوران، مزاحمت میدان اور ٹیکٹک دونوں محاذوں میں کامیاب رہی۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مزید کہا کہ صہیونیوں نے دنیا کے سامنے یہ دعویٰ کر دیا تھا کہ ان کے پاس مکمل طور پر ناقابل تسخیر دفاعی نظام موجود ہے، لیکن مزاحمت نے اس افسانے کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل، نیٹو اور صیہونیت کے حامی ممالک نے اسرائیل کے لیے فضائی شیلڈ فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن مزاحمتی محاذ نے تمام امریکی، صیہونی، نیٹو اور عبرانی عرب منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔
قالیباف نے زور دیا کہ آج خطے کے کسی بھی ملک کو غزہ کے بارے میں امریکی پالیسیوں کی حمایت کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔