سلمان رشدی حملہ کیس: ہادی مطار مجرم قرار، دی جاسکتی ہے یہ سزا

مے ویلے (اے پی) مصنف سلمان رشدی کو چھراگھونپنے کے معاملہ میں نیوجرسی کا رہنے والا ایک شخص جمعہ کے دن خاطی قرارپایا۔ اس نے 2022ء میں نیویارک لکچراسٹیج پر سلمان رشدی کو نشانہ بنایاتھا۔

ججس نے دوگھنٹے سے بھی کم کی سماعت میں 27 سالہ ہادی مطار کو سلمان رشدی پر حملہ کا خاطی ٹہرایا۔ 12اگست2022ء کو سلمان رشدی کے خطاب کے دوران مطار نے اسٹیج کی طرف دوڑکر سلمان رشدی پر 12وار کئے تھے۔ اس حملہ کے نتیجہ میں 77 سالہ ناول نگار کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی۔

سلمان رشدی نے خود پرحملہ کی ساری تفصیل ججس کو سنائی۔ ہادی مطار ڈیفینس ٹیبل پربیٹھا ہوا تھا۔ ججس نے جب فیصلہ سنایاتو اس نے کسی بھی ردعمل کا اظہارنہیں کیا۔ اسے ہتھکڑی میں جس وقت کمرہئ عدالت سے باہرلے جایاجارہاتھا تو اس نے ”فری فلسطین“ کا نعرہ لگایا۔

اسے جب بھی عدالت میں لایااور لے جایاجاتا تھا تو وہ یہی نعرہ لگاتا تھا۔جج 23اپریل کو سزا سنائیں گے۔ ہادی مطار کو 25 سال تک کی جیل ہوسکتی ہے۔ اس کے وکیل نے کہا کہ ہادی مطار مایوس ہے لیکن وہ فیصلہ کیلئے پوری طرح تیارتھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *