تلنگانہ کے ضلع بھونگیر میں برڈ فلو کی تصدیق!

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ کے ضلع یادادری بھونگیر میں برڈ فلو کا پہلا کیس درج ہوا ہے۔ ایک ہفتہ قبل چوٹ اپل منڈل کے نیلا پٹلہ موضع میں مرغیوں کے فارم ہاؤس میں ایک ہزار مرغیاں مر گئی تھیں اطلاع ملتے ہی عہدیداروں نے سیمپلس حاصل کیے اور اسے ٹیسٹ کے لیے روانہ کیا گیا تھا

 

ذرائع کے مطابق آج رپورٹ موصول ہوئی رپورٹس میں برڈ فلو کی تصدیق ہونے کی اطلاعات ہیں جس کے بعد موضع نیلا پٹلہ میں پولیس پکٹ تعینات کر دیا گیا اور موضع سے 10 کلومیٹر کے احاطہ میں سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔ اسی دوران اطلاع ملی ہے کہ

 

ضلع نلگنڈہ کے کیتا پلی منڈل کے چیروکو پلی گاؤں میں بھی بعض فارم ہاؤس میں تقریبا 700 مرغیاں مر گئیں شبہ کیا جاتا ہے کہ برڈ فلو سے ان کی موت ہوئی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *