
ریاض ۔ کے این واصف
بہار کے سیاسی افق پر ابھری نئی سیاسی پارٹی “جن سوراج” کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق پارٹی نے اپنے سرگرم رکن عبیدالرحمن کو پارٹی کا اوورسیز کوآرڈینٹر مقرر کیا ہے۔
عبید الرحمن دنیابھر میں پھیلے این آر آئیز سے رابطہ کرکے جن سوراج پارٹی کے نظریہ، سماجی بہبود کے ترقیاتی پروگرامز وغیرہ سے واقف کرائیں گے اور این آر آئیز کو پارٹی سے جڑنے کی کریں گے۔
واضح رہے کہ عبیدالرحمن نے سعودی عرب میں ایک لمبا عرصہ گزارہ ہے۔ وہ یہان کے سماجی حلقون مین کافی مقبول تھے۔ خلیجی ممالک میں ان کے وسیع رابطے ہین۔ سعودی عرب میں انھوں نے “بہار فونڈیشن” کے صدر کی حیثیت سے برسوں سماجی خدمات انجام دیں۔
واپس وطن میں بھی وہ سوشیل ورک خصوصاُ تعلیمی میدان میں سرگرم ہیں۔