مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، 2022ء میں ملعون سلمان رشدی پر چاقو کا وار کرنے والے 27 سالہ لبنانی شہری ہادی مطر کو اقدام قتل کا مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔
ہادی مطر نے نیویارک کے چٹاکوگا کاؤنٹی میں ملعون رشدی پر لیکچر کے دوران حملہ کیا تھا۔
77 سالہ رشدی کو گردن، سر، جسم کے اوپری حصے اور بائیں ہاتھ میں چوٹیں آئیں اور کئی ہنگامی سرجریوں کے بعد وہ بینائی سے محروم ہو گئے جب کہ ان کی دائیں آنکھ کو شدید نقصان پہنچا۔
ہادی مطر کو جلا وطن مصنفین کی حمایت کے لئے بنائی گئی سٹی آف ریفیوجیز فاؤنڈیشن کے بانی ہنری رئیس پر بھی چاقو سے حملہ کرنے کے الزام میں مجرم ٹھہرایا گیا ہے۔
مذکورہ لبنانی شہری کے خلاف فیصلہ 23 اپریل کو سنایا جائے گا اور انہیں 25 سال سے زیادہ عرصے کی قید کا سامنا ہے۔