صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس اور لائف انشورنس کے مسئلہ پرحکومت کا غور:ڈپٹی چیف منسٹر

حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے کہا ہے کہ صحافیوں کو ہیلتھ انشورنس اور لائف انشورنس فراہم کرنے کے مسئلہ پر حکومت غور کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بجٹ میں مناسب فنڈز مختص کیے جائیں گے۔

 انہوں نے بتایا کہ مکانات کے مسائل کے حل کے لیے بھی غور و خوض کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سیکریٹریٹ میں حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس 2025 ڈائری کی انہوں نے رسم اجرا عمل میں لائی۔

اس موقع پر ایچ یو جے کے صدر اور سکرٹری ارون کمار جگدیش نے صحافیوں کے مسائل کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے ہیلتھ کارڈس کام نہیں کر رہے ہیں۔

انھوں نے صحافیوں کے خاندانوں کو ہر سال 10 لاکھ روپے تک کا ہیلتھ انشورنس سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ حکومت ملازمین کی ہیلتھ اسکیم میں صحافیوں کی اسکیم شامل کر کے تمام پرائیویٹ اور کارپوریٹ اسپتالوں میں صحافیوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرے۔

جرنلسٹ انشورنس کے تحت لائف انشورنس بھی شروعع کی جائے۔ اگر کسی وجہ سے صحافی کی موت ہو جائے تو ان کے خاندانوں کو 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کا معاوضہ دیا جائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *