
سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ہفتے کو دوپہر کے بعد وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے ڈاک بنگلے میں عام لوگوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔اس ملاقات کے دوران وہ لوگوں کے مسائل و تجاویز سنیں گے۔
بتادیں کہ گاندربل وزیر اعلیٰ اپنا حلقہ انتخاب ہے جہاں سے انہوں نے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
عمر عبداللہ نے ہفتے کو اپنے دفتر کے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ میں دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے اپنے حلقہ انتخاب کے دفتر ڈاک بنگلہ، فتح پور گاندربل میں عام لوگوں سے ملاقات کروں گا’۔انہوں نے کہا: ‘میں لوگوں کے تحفظات اور تجاویز سننے کے انتظار میں ہوں’۔