ایرانی فوج کی وسیع پیمانے پر "ذوالفقار 1403" مشترکہ مشقیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی مسلح فوج نے ہفتے کی وسیع پیمانے پر “ذوالفقار 1403” مشترکہ جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔

ان دفاعی مشقوں کا دائرہ ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں سے بحیرہ عمان تک پھیلا ہوا ہے۔

“خود انحصاری، یکجہتی اور طاقت کے سائے میں مستحکم سلامتی” کے عنوان کے تحت منعقد کی جانے والی ان مشقوں میں مختلف فوجی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان مشقوں کا واضح پیغام یہ ہے کہ ایران بغیر کسی غیرملکی مداخلت کے اپنے خطے کا دفاع کرسکتا ہے۔

ایران جدید جنگی حکمت عملیوں جیسے سائبر آپریشنز، الیکٹرانک وارفیئر اور بغیر ڈرون سسٹم میں کلیدی حیثیت حاصل کرتے ہوئے روایتی عسکری قوت کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کررہا ہے۔

ان مشقوں کا مقصد عسکری حکمت عملی کو بہتر بنانے کے علاوہ ایک غیر مستحکم خطے میں ایران کی دفاعی خودمختاری کو بھی مضبوط کرنا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *