ایران 30 ممالک کو عسکری ساز و سامان برآمد کررہا ہے، وزیر دفاع

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل عزیز نصیر زادہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت دنیا کے 30 ممالک کو عسکری ساز و سامان اور دفاعی آلات برآمد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے دشمنوں نے ایران کے خلاف سازشیں شروع کردیں۔ ایران پر جنگ مسلط کی گئی۔ دشمنوں کی توقعات کے برعکس اس جنگ نے ملک کی ترقی اور خودکفالت کو فروغ دیا اور آج ایران ہتھیار برآمد کرنے والا ملک بن چکا ہے۔

جنرل نصیر زادہ نے امریکہ اور دیگر عالمی طاقتوں کی ایران کے اسلامی انقلاب سے دشمنی کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب ابتدا ہی سے ظالموں اور جابروں کے خلاف کھڑا رہا ہے۔ امام خمینی (رح) کی قیادت میں شروع ہونے والا یہ انقلاب ہمیشہ ایسے ممالک کی استعماری فطرت کے خلاف برسر پیکار رہا ہے جو ظلم و جبر کی حمایت کرتے ہیں۔

وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ آج ایران کے انقلابی نظریات کے اثراتِ بین الاقوامی سطح پر نظر آرہے ہیں اور دشمن اسی حقیقت سے خوفزدہ ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *