
نئی دہلی ۔ الحمد للہ جشن ختم بخاری و نقاب پوشی بحسن خوبی اختتام پذیر کو پہونچا۔ میں آپ کو بتا دوں یہ جامعہ طوبی للبنات رتنی کروا کٹیہار بہار کا پہلا جشن ختم بخاری و نقاب پوشی تھا جس میں مرحلہ کلیہ میں کل آٹھ طالبات تھیں جو مختلف علاقوں سے تعلق رکھتی تھیں۔
خوش نصیب ہے وہ انسان جن کو اللہ نے دین کی خدمت کے لیے چن لیا ہو۔ ویسے حضرات اس پر فتن دور میں اسلام کی عظمت کو برقرار رکھنے کے بجائے لوگ اپنے ایمان کا سودا ہر طرح سےکر لیتے ہیں اللہ ہمیں دین کی صحیح سمجھ عطا فرمائے آمین خیر۔ یہ پروگرام اچھا رہا اس میں دور دراز سے علماء کرام تشریف لائے تھے جس کی بزبان ختم بخاری کا درس ہوا اور ساتھ ہی ساتھ ناظم اعلیٰ نعیم اختر فیضی صاحب نے بہت ہی قیمتی نصوص و دلائل سے فارغات جامعہ و عوام الناس کو اپنی تقریر کے ذریعے سمجھانے کی کوشش کیں۔
نظامت کا فریضہ انجام دئے فضیلۃ الشیخ شبیر ندوی صاحب جو کہ شیخ اس میدان میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں اور شیخ کی آواز میں جادوئی تاثیر بھی موجود ہیں۔ بعدہ مرحلہ کلیہ کی بچیوں نے الوداعی ملاقات کے طور پر نظم وغیرہ پیش کیں اس کے بعد حدیث کے درس بھی ہوئے اور مرحلہ کلیہ کے تمام طالبات بدست ناظم اعلیٰ نعیم اختر فیضی سند مع دیگر کاغذات و عطیات سے نوازا گیا ۔ اور ہر طرف سے مرحلہ کلیہ کے طالبات کی حوصلہ افزائی کی گئیں۔ اخیر میں تمام اساتذہ کرام کو مرحلہ کلیہ کے طالبات نے عطیات سے نوازا اور ان سے دعائے خیر
لیں اور ہم بھی جامعہ کے تمام طلبہ و طالبات مع اساتذہ و معلمات کو دعائے خیر دیتے ہیں کہ اے اللہ تو سب کو اپنی اپنی زندگی کو خوش رکھنا اور ہر طرح کے مشکلات و پریشانی سے دور رکھنا اور دنیا و آخرت میں عزت دینا آمین یا رب العالمین۔
تصویر عالم ہریری