تلنگانہ اُردو اکیڈمی کی جانب سے 71 بیسٹ ٹیچر ایوارڈس 2022-23ء کا اعلان

نظام آباد:19/فروری (اردو لیکس) تلنگانہ حکومت کے محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت واقع ”تلنگانہ اردو اکیڈمی“ نے ریاستی سطح پر واقع جملہ (33) اضلاع میں سے (17) اضلاع کے مختلف مقامات پر واقع سرکاری اُردو میڈیم پرائمری، اپرپرائمری ہائی اسکولس اور جونیئر و ڈگری کالجس سطح پر تدریس دینے والے جملہ (71) اساتذہ کا ”بیسٹ ٹیچر ایوارڈس 2022-23ء“ کیلئے انتخاب عمل میں لانے کا اکیڈیمی صدرنشین جناب طاہر بن حمدان کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔ جس میں خواتین اساتذہ کی تعداد جملہ (42) پر مشتمل ہے۔

 

اِن ایوارڈ حاصل کرنے والے اساتذہ کی فہرست میں ضلع حیدرآباد کانام سرفہرست میں ہے۔جہاں اردو اساتذہ کی تعداد (26) پر نفوس ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ضلع نظام آباد اورتیسرے نمبر پر ضلع کاماریڈی کے نام قابل ذکر ہیں۔ اِس جاریہ ایوارڈس یافتہ فہرست کے بموجب ضلع نظام آباد سے جملہ (8) اساتذہ منتخب ہوئے۔ جن میں مسرز محمد سروراحمد(موسرا)، محمد فضل اللہ خان (نظام آباد)، مقبول حسین (ستیش نگر)، اسرانویش (آرمور)، امجد اللہ (ماکلور)، ایم اے علیم (وینگل راؤ نگر)، ایم اے علیم (پولیس لائن)، سید منور حسین بخاری (ڈچپلی)شامل ہیں۔ اور اس طرح ضلع کاماریڈی سے جملہ (7) اساتذہ کا انتخاب ہوا۔ ان میں مسرز حلیمہ پروین (بیڑی ورکرس کالونی)، عشرت سلطانہ (موزیم گلی)، نازیہ مسرت (کاماریڈی)، سید عبدالوحید (کاماریڈی)، محمد احمد شریف (کاماریڈی)، محمد اسحاق حسین (کاماریڈی) اور امجد پاشاہ (شیخ پور)قابل ذکر ہیں۔ مختلف اضلاع کے ناموں کے ساتھ ایوارڈس یافتہ اساتذہ کی جملہ تعداد پیش کی جارہی ہے

 

جن میں حیدرآبادسے جملہ 26اساتذہ، نظام آباد ضلع سے 8اساتذہ، کاماریڈی سے 7اساتذہ، محبوب نگر سے 6، نارائن پیٹ سے 4، ناگرکرنول سے 3، پیداپلی سے 3، راجنا سرسلہ سے 2، یادادری بھونگیرسے 2، جگتیال سے 1، منچریال سے 1، میڑچل سے 1، رنگاریڈی سے 1، سنگاریڈی سے 1، ونپرتی سے 1، ورنگل (رورل) سے 1، کریم نگر سے 1اساتذہ شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *