ایم ایس سی نرسنگ میں داخلے اعلامیہ جاری

حیدرآباد (منصف نیوز بیورو) کالوجی ہیلتھ یونیورسٹی نے ریاست کے سرکاری اورخانگی نرسنگ کالجس میں ماسٹر آف سائنس ان نرسنگ (ایم ایس سی) کورسس میں داخلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایم ایس سی نرسنگ کالجس میں داخلوں کے لیے چار سالہ بی ایس سی نرسنگ مکمل کرنے والے امیدوارہی آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے لیے اہل رہیں گے۔

نرسنگ کورس میں داخلوں کیلئے 19 فروری سے رجسٹریشن کا آغاز ہورہا ہے جبکہ درخوست داخل کرنے کی آخری 25 فروری مقرر کی گئی ہے۔ جس میں سرویس کوٹہ کے امیدواروں کو رجسٹر کرنے کا موقع بھی دیا گیا ہے۔

کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو سرکاری ہاسپٹلوں میں مستقل بنیادوں پر پانچ سال سے زائد عرصے سے اسٹاف نرس کے طور پر کام کر رہے ہیں وہ بھی درخوست داخل کرنے کیلئے اہل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرویس اور غیر سرویس امیدواروں کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 45 سال ہونی چاہیے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *