
حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے شمس آبادایرپورٹ کی پولیس نے 17 فروری کو دو طلباء کوبی ایم ڈبلیواورفارچیونر لگژری کاروں کے ساتھ آوٹررنگ روڈ پر خطرناک کرتب بازی کرنے پر گرفتارکرلیا۔
کاروں کے ذریعہ کرتب بازی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہو گئی تھی۔
انہوں نے کرتب بازی کے دوران گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں ہٹا دیں، آر جی آئی ایئرپورٹ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے کاروں کا پتہ چلایا اور کاریں چلانے والوں کی شناخت کے بعد انہیں پکڑ لیا۔
لگژری کاریں بھی ضبط کرلی گئیں۔گرفتار شدگان میں 25سالہ محمد عبید اللہ ساکن راجندر نگر اور25سالہ زوہیر صدیقی ساکن ملک پیٹ کے طورپر کی گئی ہے۔