دل جلے عاشق نے خاتون کو چاقو گھونپ دیا

پیرم پلی (پی ٹی آئی) ایک دل جلے عاشق نے اپنی22سالہ گرل فرینڈ کو جس نے حالیہ دنوں میں ایک دوسرے شخص کے ساتھ منگنی کی، چاقو گھونپ دیا۔ یہ واقعہ ضلع انا میا میں پیش آیا۔ حملہ آور نے باتھ روم صاف کرنے والے ایسڈ سے بھی حملہ کیا۔

پولیس نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔ ضلع ایس پی بی کرشنا راؤ نے بتایا کہ مدناپلی کا رہنے والا24سالہ گنیش نے گورم کونڈا منڈل کے موضع پیرم پلی میں آج صبح7بجے خاتون پر اس وقت پر حملہ کیا جبکہ اس کے والدین مویشیوں کی دیکھ بھال کیلئے جاچکے تھے۔

خاتون نے ایک دوسرے شخص کے ساتھ منگنی کی تھی اور اُس نے گنیش کو بتایا کہ وہ اب، اس کے ساتھ روابط برقرار رکھنا نہیں چاہتی ہیں۔ خاتون نے با ت چیت کیلئے آج صبح گنیش کو طلب کیا تھا جس نے اس کی دعوت قبول کرلی اور وہ اپنے دوسرے منصوبے کے مطابق خاتون کے گھر گیا۔

بحث وتکرار پر بات چیت ختم ہوئی اس دوران گنیش نے مبینہ طور پرخاتون کو چاقو گھونپ دیا اور ایسڈ سے بھی حملہ کیا۔ ایس پی نے یہ بات بتائی۔ پولیس کے مطابق ملزم فرار ہوگیا ہے جسے پکڑنے کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دی گئی۔ دریں اثنا پولیس نے مقامی طور پر ابتدای طبی امداد دینے کے بعد زخمی خاتون کو بہتر علاج کے لئے بنگلورو کے ہاسپٹل منتقل کردیا۔

ایس پی کرشنا راؤ نے بتایا کہ خاتون کے جسم پر چاقو اور ایسڈ کے 7زخم ہیں۔ اس دوران چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے اس واقعہ کی مذمت کی اور انہوں نے عہدیداروں کو حملہ آور کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *