میناکشی نٹراجن تلنگانہ کانگریس امور کی انچارج جنرل سیکریٹری مقرر

کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے تلنگانہ کانگریس امور میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے میناکشی نٹراجن کو نئی انچارج جنرل سیکریٹری مقرر کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت موجودہ انچارج جنرل سیکریٹری دیپا داس منشی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، جو اب تک تلنگانہ کانگریس کے امور کی ذمہ دار تھیں۔

 

میناکشی نٹراجن  کو کانگریس میں ایک تجربہ کار اور متحرک قائد کے طور پر جانا جاتا ہے۔ وہ پارٹی کے تنظیمی امور میں مہارت رکھتی ہیں اور ماضی میں بھی این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کی صدر رھ چکی ہیں اور کئی ریاستوں میں پارٹی کی مضبوطی کے لیے کام کر چکی ہیں۔ وہ مدھیہ پردیش کے منڈاسور پارلیمانی حلقہ سے ایک مرتبہ منتخب ہوئی تھیں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *