
ماہِ رمضان المبارک کے پیشِ نظر اقلیتی ملازمین، اساتذہ و وظیفہ یابوں کے زیرِ التواء بلز فوری جاری کرنے تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز ایمپلائز سروس ایسوسی ایشن (ٹی ایس میسا) کے وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکراماک سے نمائندگی کی ہے
ریاستی حکومت کی جانب سے بجٹ کی تیاری کا عمل جاری ہے، جس کے تحت نائب وزیرِ اعلیٰ و وزیرِ فینانس ملو بھٹی وکرامارکا مختلف محکموں کے ساتھ اجلاس منعقد کر کے ان کی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس سلسلے میں ٹی ایس میسا کے وفد نے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا سے ملاقات کرتے ہوئے توجہ دلائی کہ ریاست بھر میں سرکاری ملازمین، اساتذہ اور وظیفہ یابوں کے مختلف النوع بلز محکمۂ فینانس میں زیرِ التواء ہیں، جس کی وجہ سے وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں
۔ چونکہ ماہِ رمضان المبارک قریب ہے اور اقلیتی ملازمین کو اس دوران چند اضافی مالی ضروریات درپیش ہوتی ہیں، اس لیے وفد نے نائب وزیرِ اعلیٰ و وزیرِ خزانہ سے مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے پیشِ نظر ان زیرِ التواء بلز کو جلد از جلد جاری کیا جائے، تاکہ اقلیتی ملازمین، اساتذہ اور وظیفہ یابوں کو بروقت مالی راحت فراہم کی جا سکے۔
وفد میں ٹی ایس میسا کے بانی و صدر فاروق احمد، اردو آفیسرز یونٹ کے صدر اعجاز الدین احمد، جنرل سکریٹری محمد یونس اور دیگر معزز ارکان شامل تھے۔