زو کے جانوروں کو چکن اور انڈوں کی فراہمی روکدی گئی

حیدرآباد (پی ٹی آئی) پڑوسی ریاست اے پی میں مبینہ طور پر برڈ فلو کے سبب مرغیوں کی لاکت کی اطلاعات کے درمیان حیدرآباد کے نہروزوالوجیکل پارک نے زو کے گوشت خود جانوروں کو چکن اور انڈے دینا بند کردیا ہے۔

زو حکام، شیر، ببر، تیندوا، کے بشمول دیگر گوشت خور جانوروں کیلئے25کیلو چکن اور 140انڈے غذا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ زو کے ذرائع نے جمعہ کے روز یہ بات بتائی۔

زو کے گوشت خور جانوروں کو چکن اور انڈوں کے بجائے بیف اور خنزیر کا گوشت دیا جارہا ہے۔ 380 ایکر وسیع راضی پر محیط اس زو میں ممالیہ، پرندوں، رینگنے والے جانور اور جل تھلیا، جانواروں کے مختلف انواع موجود ہیں۔

پڑوسی ریاست میں برڈ فلو کے سبب مرغیوں کی ہلاکت کی اطلاعات کے بعد حکومت تلنگانہ نے بیمار مرغیوں کی منتقلی کو روکنے کیلئے سرحد پر سخت چوکسی کی ہدایت دی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران اے پی اور مہاراشٹرا میں بڑے پیمانے پر مرغیوں کو تلف کردیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *