مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن میں ایران کے سفیر علی محمد رضاعی نے اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران یمن کے مزاحمتی موقف کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ امت کے بنیادی مسائل اور اس کے دشمنوں کے بارے میں یمن کا موقف سید عبدالمالک بدر الدین حوثی کی قیادت میں اس ملک کے روشن مستقبل کو ظاہر کرتا ہے۔
رضاعی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پہلا ملک ہے جس نے صنعا میں قائم یمن کی قومی حکومت کے ساتھ تعلقات کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی ملک کو برادر اور دوست ملک یمن کے ساتھ اپنے تعلقات کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اس تقریب میں یمن کی متعدد سرکاری اور مذہبی شخصیات کے علاوہ صنعا حکومت کے نائب وزیر اعظم “محمد مفتاح” نے شرکت کی۔