آر ایس ایس کے دفتر کی دوبارہ تعمیر، 150 کروڑ روپے کی لاگت سے تین 12 منزلہ عمارتیں مکمل (ویڈیو)

نئی دہلی: بی جے پی کی نظریاتی رہنما راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آرایس ایس) گزشتہ دو دہائیوں کے دوران کافی پھیل چکی ہے اور دہلی میں اپنے پرانے پتے پر منتقل ہورہی ہے۔ وہاں اس کے عالیشان دفتر کی تعمیر تقریبا مکمل ہوچکی ہے۔ کچھ انٹریر کا کام باقی ہے۔

آرایس ایس کا دفتر 3.75 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے۔ اس میں تین 12 منزلہ ٹاورز اور تقریبا 300 کمرے ہیں۔ نئے آفس کو آرایس ایس کے پروگرام منعقد کرنے اور آرایس ایس کارکنوں و قائدین کو ٹھہرانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ تعمیر میں قدیم اور جدید تکنیکوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

2018 میں تعمیر شروع ہوئی تھی۔ اصل آڈیٹوریم میں وشواہندوپریشد (وی ایچ پی) لیڈر اشوک سنگھل کو اعزاز عطا کیا گیا جو ایودھیا میں رام مندر کی تجویز پیش کرنے والوں میں شامل تھے۔

تین ٹاوروں میں ہر ایک میں 12، 12 منزلیں ہیں جن کے نام سادھنا، پریرنا اور ارچنا رکھے گئے ہیں۔ اِس عمارت کا نام کیشوکنج ہوگا۔ اس عمارت میں بہت بڑا سولار پاور جنریٹرلگایا گیا ہے۔

اس کی لائبریری میں 8500 کتابیں ہیں اور یہ ریسرچرس کے لئے کھلی ہے۔ یہاں ایک کلینک اور پانچ بستروں کا ہاسپٹل بھی ہے۔ یہ نیا کامپلکس 150 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے اور کم ازکم 75ہزار عطیہ دہندگان نے اس کے لئے عطیہ دیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *