ایران کا جدید خودکش ڈرون "حدید 110" پہلی بار آبدوز سے لانچ کیا گیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی دفاعی صنعت کی نمائش “اقتدار 1403” کے دوران  جدید ترین خودکش ڈرون “حدید 110”  عسکری ماہرین کی توجہ کا مرکز بنا۔

 رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے دفاعی صنعت کی اس نمائش کا دورہ کیا اور دفاعی ٹیکنالوجی کی غیر معمولی پیش رفت کو سراہا۔

  نمائش میں “حدید 110” خودکش ڈرون کی نقاب کشائی کی گئی جو ملک کی وزارت دفاع کی تازہ ترین کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

حدید ایک تکونی شکل کا ڈرون ہے جو جیٹ انجن سے لیس ہے اور نہایت خطرناک خودکش مشن انجام دے سکتا ہے، تاہم اس ڈرون کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

مذکورہ ڈرون کو پہلی بار آبدوز سے لانچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *