سکریٹریٹ عمارت کا حصہ منہدم، پارکنگ میں پڑی ہوئی کارکو نقصان (ویڈیو)

حیدرآباد: تلنگانہ سکریٹریٹ کے ساؤتھ بلاک کی چھٹی منزل سے پلاسٹر کا ایک حصہ آج شام احاطہ کے اندر ایک کار پر گر پڑا جس کے سبب اس کارکو معمولی نقصان پہنچا۔

بتایاگیا ہے کہ چہارشنبہ کی شام سکریٹریٹ کی 6 ویں منزل سے پلاسٹر کا ایک حصہ اچانک منہدم ہوگیا جس کے نتیجہ میں وہاں پارک کی ہوئی ایک کار کونقصان پہنچا۔

اگریکلچر مارکٹ کمیٹی کے چیرمین کی بتائی گئی جو پارکنگ کے علاقہ میں پارکی گئی تھی۔

حادثہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔واضح رہے کہ چیف منسٹر اور چیف سکریٹری کا دفتر سکریٹری کی 6 ویں منزل پر ہی واقع ہے۔ سکریٹریٹ کی عمارت کے پلاسٹر کے حصہ کے گرنے کاواقعہ سیاسی وعوامی حلقوں میں موضوع کا بحث بنا ہوا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *