افغانستان میں دھماکہ 25 ہلاک 30 زخمی

نئی دہلی: افغانستان کے شمالی شہر کندج میں زوردار دھماکہ، 25 افراد جاں بحق

 

نئی دہلی۔ افغانستان کے شمالی شہر کندج میں آج 11 فروری کی صبح کابل بینک کی ایک شاخ کے باہر زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں تقریباً 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

 

افغان میڈیا کے مطابق ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں بیشتر کا تعلق طالبان سے تھا، جن میں کندج کے ’پولیس ضلع 4‘ کے طالبان سیکورٹی کمانڈر زکریا بھی شامل ہیں۔ مقامی ذرائع نے  بتایا کہ یہ دھماکہ ایک خود کش بم دھماکہ تھا جس کی ابتدائی معلومات طالبان پولیس نے فراہم کی تھیں۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں شہریوں اور طالبان کے اراکین شامل تھے، اور 7 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

 

بعد ازاں مقامی میڈیا نے مہلوکین اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاع دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *