شوہر نے بیوی کا قتل کردیا۔ حیدرآباد میں واردات

حیدرآباد۔‌شہر کے کوکٹ پلی علاقہ میں ایک خاتون کا اس کے شوہر نے قتل کردیا۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق متاثرہ 28 سالہ ثمینہ بیگم کی شادی کچھ سال قبل عبدالرحیم سے ہوئی تھی اور یہ جوڑا اپنے بچوں کے ساتھ کوکٹ پلی علاقہ کے راجیو گاندھی نگر میں مقیم تھا۔

 

عبدالرحیم کو اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا اور دونوں کے درمیان مسلسل جھگڑے ہورہے تھے، آج شوہر نے غصہ میں آکر بیوی کے سر پر پتھر سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے پر کوکٹ پلی پولیس موقع پر پہنچی اور ابتدائی تحقیقات اور جانچ کے بعد خاتون کی نعت کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔

 

پولیس نے اس‌معاملہ میں کیس‌درج‌کرکے‌چھان‌ بین‌ شروع‌ کردی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *