![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2022/11/metro-680x470.png)
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ میں میٹرو ریل کی توسیع پر مفاد عامہ کے تحت درخواست دائر کی گئی ہے یہ درخواست اے پی ڈبلیو ایف کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں میٹرو کی تعمیر پر اے پی ڈبلیو ایف نے اعتراض کیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ کئی تاریخی عمارتوں کو نظر انداز کرتے ہوئے تعمیرات کی جا رہی ہیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تلنگانہ ہیریٹیج ایکٹ 2017 کے مطابق تاریخی عمارتوں کی حفاظت کی جانی چاہیے۔ پرانے شہر میں میٹرو روٹ کے قریب چارمینار، فلک نما پیلس، پرانی حویلی جیسی تاریخی عمارتیں موجود ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ میٹرو ریل کی تعمیر سے ان عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔ اے پی ڈبلیو ایف نے ہائی کورٹ سے درخواست کی کہ میٹرو ڈیزائن کو ہائی کورٹ یا ماہرین کی ٹیم کی منظوری کے بعد ہی آگے بڑھایا جائے۔ اس دوران میٹرو کی تعمیراتی سرگرمیوں کو روک دیا جائے۔
اس درخواست پر ہائی کورٹ نے 17 تاریخ تک سماعت ملتوی کر دی۔