![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/IMG-20250211-WA0034-1-720x470.jpg)
حیدرآباد ۔ایل بی نگر اسٹیشن کے حدود میں درج پوکسو کیس میں ملزمین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ ایل بی نگر پولس اسٹیشن کےحدود میں ایک آٹھ سالہ نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔
اس کیس کے ملزم شیخ جاوید ولد شیخ امام، عمر 27 سال، پیشہ: آٹو ڈرائیور ساکن این ٹی آر نگر، ایل بی نگر، رنگاریڈی ضلع ساکن کو POCSO ایکٹ کے تحت عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ ایل بی نگر رنگاریڈی ضلع کے معزز فاسٹ ٹریک اسپیشل جج نے آج یعنی 11/02/2025 کو ملزمین کو قصوروار قرار دیا ہے۔ اس کیس میں ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور 25,000/- جرمانہ عائد کیا گیا۔
اور روپے متاثرہ لڑکی کو 10,00,000/- معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔