اتر پردیش کے شہروں میں ترقیاتی کاموں کی رینکنگ جاری، متھرا کو 69واں مقام، ایودھیا اور وارانسی کی حالت بھی خستہ!

جس پریاگ راج میں مہاکمبھ جاری ہے، اسے رینکنگ میں 74واں مقام حاصل ہوا ہے، یعنی یہ شہر باقی شہروں سے بالکل پیچھے ہے۔ ایودھیا کو اس فہرست میں 53واں مقام حاصل ہوا ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر آئی اے این ایسیوگی آدتیہ ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
یوگی آدتیہ ناتھ، تصویر آئی اے این ایس
user

اتر پردیش کے شہروں میں ترقیاتی کاموں کی رینکنگ جاری ہوئی ہے، جن میں ریاست کے بڑے شہروں کی کارکردگی مایوس کن دکھائی دے رہی ہے۔ وارانسی (کاشی)، متھرا، ایودھیا اور پریاگ راج ایسے اضلاع ہیں جو یوگی حکومت کی آنکھ کے تارے ہیں۔ یہ مذہبی مقامات ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی اعتبار سے بھی امکانات سے بھرے ہوئے ہیں۔ ان اضلاع کی ترقی کے لیے حکومت نے خزانہ کھول رکھا ہے، لیکن ترقی کی رفتار میں یہ اضلاع سست روی کے شکار ہیں۔ جس پریاگ راج شہر میں مہاکمبھ جاری ہے، اس نے تو حیرت انگیز طور پر 75 شہروں کی رینکنگ میں 74واں مقام حاصل کیا ہے۔ پریاگ راج کے ضلع مجسٹریٹ چندرپرکاش سنگھ کا اس معاملے میں کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی کچھ دن قبل ہی ہوئی ہے۔ آئندہ رینکنگ میں بہتری کے لیے مزید کوششیں کی جائیں گی۔

’سی ایم ڈیش بورڈ دَرپن‘ کے تحت ہر ماہ ضلع میں کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کی بنیاد پر ریاستی سطح کی رینکنگ جاری ہوتی ہے۔ جنوری میں کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا تجزہی کر حکومت نے پیر کے روز سبھی ضلعوں کی رینکنگ جاری کر دی۔ اس میں شری کرشن کی نگری متھرا کی رینکنگ بہت خراب ہو گئی ہے۔ اس مرتبہ متھرا کو 75 اضلاع میں 69واں مقام حاصل ہوا ہے۔ بھولے ناتھ کی نگری کہی جانے والی کاشی کی حالت بھی بہت اچھی نہیں ہے۔ ریاستی اضلاع کی فہرست میں اسے 45واں مقام، اور شری رام کی نگری ایودھیا کو 53واں مقام حاصل ہوا ہے۔

صرف ترقیات ہی نہیں، ریونیو امور کی بنیاد پر بھی جاری رینکنگ میں متھرا، کاشی، ایودھیا اور پریاگ راج کی کارکردگی انتہائی خراب ہے۔ پریاگ راج جہاں ریاست میں 75ویں مقام کے ساتھ سب سے نیچے ہے، تو وہیں متھرا 61ویں مقام پر ہے۔ وارانسی 66ویں اور ایودھیا 70ویں مقام پر ہے۔ ضلع جالون ترقیات کے ساتھ ساتھ ریونیو امور میں بھی ریاست میں سرفہرست ہے۔ حکومت کے ذریعہ ریونیو اور ترقیات دونوں کے کاموں کو ملا کر مشترکہ طور سے تجزیہ کر ایک مشترکہ رینکنگ بھی جاری کی جاتی ہے۔ اس میں بھی چاروں مذہبی مقامات کا حال خستہ ہے۔ متھرا جہاں 68ویں مقام پر ہے، تو وہیں وارانسی 63ویں، ایودھیا 68ویں اور پریاگ راج پھسڈی، یعنی 75ویں مقام پر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *