’ای وی ایم کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہ کیا جائے‘، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دیا حکم

چیف جسٹس (سی جے آئی) سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ انتخابات کے بعد ای وی ایم کی میموری اور مائیکرو کنٹرولر کو بَرن کرنے کا طریقۂ کار کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

سپریم کورٹ نے منگل (11 فروری) کو ایک عرضی پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ انتخاب کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہ کیا جائے۔ ساتھ ہی عدالت نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ انتخابات کے بعد ای وی ایم کا ڈیٹا کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے اور اس کا طریقۂ کار کیا ہوتا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ فی الحال ای وی ایم سے کوئی بھی ڈیٹا ڈیلیٹ نہ کیا جائے اور نہ ہی اس میں کوئی نیا ڈیٹا ڈالا جائے۔  

چیف جسٹس (سی جے آئی) سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ انتخابات کے بعد ای وی ایم کی میموری اور مائیکرو کنٹرولر کو بَرن کرنے کا طریقۂ کار کیا ہے۔ چیف جسٹس سنجیو کھنہ نے آگے کہا کہ اس میں کسی طرح کا اختلاف نہیں ہے۔ اگر انتخاب میں شکست کھانے والے امیدوار کو شبہ ہو کہ ای وی ایم کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے تو انجینئر سے واضح کیا جا سکتا ہے کہ ای وی ایم میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے یا نہیں۔

قابل ذکر ہے کہ عدالت عظمیٰ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز (اے ڈی آر)، ہریانہ اور کانگریس لیڈران کی ایک جماعت کی جانب سے دائر کی گئی عرضیوں پر سماعت کر رہی تھی۔ عرضیوں میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کے برن کیے گئے مائیکرو کنٹرولر میموری کی جانچ کروائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ ای وی ایم میں کسی قسم کی کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں ہوئی۔ اس معاملے پر اگلی سماعت 3 مارچ سے شروع ہوگی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *