مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صیہونی ذرائع نے خبر دی ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حامی مظاہرین، وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صیہونی حکومت کے چینل 7 نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے حامی مظاہرین نے نیتن یاہو کے دفتر پر دھاوا بول دیا ہے۔
صیہونی چینل 13 کی طرف سے کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 67 فیصد شرکاء قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے حامی ہیں۔
دوسری طرف حماس نے صیہونی قیدیوں کی رہائی کو ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ در اصل معاہدے کی خلاف ورزی پر قابض رژیم کے لئے ایک انتباہی پیغام ہے۔”