مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت امریکی صدر کی حالیہ دھمکیوں کا دندان شکن جواب تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکی صدر کی گیدڑ بھبکیوں کو خاطر میں نہیں لاتا اور فیصلہ کن طور پر اپنی سلامتی اور قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔
غریب آبادی نے مزید کہا کہ امریکی صدر کے خلاف قانونی کارروائی کا مقصد ان کے اقوام متحدہ کے چارٹر کے خلاف بیانات کو سلامتی کونسل کی دستاویز کے طور پر ایران کے احتجاجی خط میں درج کرنا ہے۔