![](https://urduleaks.com/wp-content/uploads/2025/02/20250211_155417-1-780x470.jpg)
نئی دہلی۔ جنوب مغربی امریکی ریاست ایریزونا کے اسکاٹسڈیل ہوائی اڈے کے رن وے پر دو جیٹ طیاروں کے ٹکرا جانے کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ پیر کے روز پیش آیا جس کی تصدیق مقامی افسران اور میڈیا رپورٹس نے کی۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایسوسی ایشن (FAA) نے اس تعلق سے ایک بیان میں کہا کہ “ایک لیئر جیٹ 35 اے طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے پھسل کر اسکاٹسڈیل میونسپل ایئرپورٹ پر کھڑے گلف اسٹریم 200 بزنس جیٹ سے ٹکرا گیا۔” FAA نے مزید بتایا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثے کے وقت ان دونوں طیاروں میں کتنے افراد سوار تھے۔
مقامی حکام اور میڈیا کے مطابق اس حادثے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوراً ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت کےتعلق سے ابھی تک کوئی حتمی بیان سامنے نہیں آیا لیکن ان کا علاج کیا جارہا ہے۔یہ واقعہ اسکاٹسڈیل ایئرپورٹ پر ہونے والا ایک سنگین حادثہ تھا اور اس کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ
معلوم کیا جا سکے کہ حادثے کی اصل وجہ کیا تھی اور آئندہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے کیا تدابیر اپنائی جا سکتی ہیں۔