میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور چشم دید نے بتایا ہے کہ ڈھاکہ میں منعقد امار ایکوشے بُک اسٹال پر طلبا کے ایک گروپ نے حملہ کر دیا۔ اس کی وجہ اسٹال میں تسلیمہ نسرین کی کتاب رکھنی تھی۔ یہ واقعہ سبسیاچی پبلی کیشنز کے بُک اسٹال پر پیش آیا۔ پولیس نے دونوں فریق کو پولیس اسٹیشن بلاکر پوچھ تاچھ کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایک چشم دید نے کہا کہ مظاہرین کا ایک گروپ سبسیاچی پبلی کیشنز کے اسٹال پر آیا اور چلاّنے لگا کہ کیوں تسلیمہ نسرین کی کتاب اسٹال میں لگائی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بعد میں پبلشر شتابدی بھاوا پر لوگوں نے حملہ کر دیا اور تسلیمہ کی کتاب کو نکال کر پھینک دیا۔ چشم دید نے بتایا کہ پولیس نے جب پبلشر بھاوا اور مظاہرین کو موقع پر سے ہٹایا تب حالات قابو میں آئے۔