مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہائی پانے والے تین اسرائیلی قیدیوں نے حماس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک اسرائیلی قیدی عور لیوی نے کہا: ہم قسام بٹالینز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمیں بمباری سے بچایا۔ ایک اور قیدی ایلی شرعابی نے بھی کہا کہ اسرائیلی کابینہ ناکام ہو چکی ہے اور جنگ ختم کرکے تمام قیدیوں کو واپس کر دینا چاہیے۔
اسرائیلی قیدی اوہاد بن عامی نے قسام کے ترجمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ جنگ ختم ہو اور ہم قیدیوں کے اہل خانہ سے کہتے ہیں کہ وہ معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے طاقت کے ساتھ مظاہرے جاری رکھیں۔ مجھے امید ہے کہ معاہدے کا دوسرا اور تیسرا مرحلہ بھی خوش اسلوبی سے مکمل ہو جائے گا۔
انہوں نے مذاکرات کے جاری رہنے اور جنگ کے خاتمے کی امید ظاہر کی۔