کیجریوال کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے پوسٹ میں آگے لکھا ہے کہ ’’کانگریس پارٹی نے اروند کیجریوال کی حکومت میں ہوئے مختلف گھوٹالوں کو ظاہر کرنے میں بڑا کردار ادا کیا۔ دہلی کے ووٹرس نے عام آدمی پارٹی کی 12 سالہ حکمرانی پر اپنا فیصلہ سنایا۔‘‘ ساتھ ہی وہ یہ بھی لکھتے ہیں کہ ’’کانگریس کو اس انتخاب میں بہتر کارکردگی کی امید تھی۔ حالانکہ پارٹی نے اپنے ووٹ شیئر میں اضافہ کیا ہے۔ کانگریس کی انتخابی مہم شاندار تھی۔ پارٹی اسمبلی انتخاب میں بھلے ہی جیت نہیں درج کر پائی ہو، لیکن دہلی میں اس کی مضبوط موجودگی بنی ہوئی ہے، جسے لاکھوں کانگریس کارکنان کی مستقل کوششوں سے مزید مضبوط کیا جائے گا۔ 2030 میں دہلی میں پھر سے کانگریس حکومت بنے گی۔‘‘
’2030 میں دہلی کا اقتدار کانگریس کے ہاتھوں میں ہوگا‘، اسمبلی انتخاب میں عآپ کی شکست کے بعد جئے رام رمیش کا دعویٰ
![](https://safirnews.in/urdu/wp-content/uploads/2025/02/qaumiawaz2F2023-092F775967b7-486e-435c-b2f2-fff1830921492Fjairam_ramesh.jpg)