امریکہ سے واپس بھجوائے گئے ہندوستانی کبھی نہیں جاسکیں گے 20 ممالک

نئی دہلی: غیر قانونی طورپر امریکہ میں مقیم 104 ہندوستانی 5 فروری کو وطن لوٹ آئے انھیں وہاں سے بھجوادیا گیا۔ اب ان سبھی کے لیے ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ وہ کبھی امریکہ جانا چاہیں تو بھی نہیں جا سکتے ہیں۔ ڈیپورٹ کیے گئے سبھی ہندوستانیوں کے بایومیٹرک اسکین لیے گئے ہیں۔

 

مستقبل میں وہ دوبارہ امریکہ جانے کے لیے ضروری کاغذات دکھائیں گے تو بھی انھیں اس کی اجازت نہیں ملے گی۔ قابل غور بات یہ ہے کہ امریکہ سمیت تقریباً 20 ممالک ایسے ہیں جہاں امریکہ سے ڈیپورٹ کیے گئے 104 ہندوستانی کبھی نہیں جا سکیں گے۔دراصل امریکہ کی ویزا پالیسی پر تقریباً 20 ممالک عمل کرتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہندوستان پہنچے امریکہ میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افراد

 

کناڈا، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، برطانیہ سمیت تقریباً 20 ممالک نہیں جا پائیں گے۔ جن افراد کو امریکہ سے نکالا گیا ہے ان میں گجرات ، ہریا، پنجاب، اترپردیش، مہاراشٹر کے علاوہ چنڈی گڑھ کے افراد شامل ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *