اب پاکستان، کشمیر میں حملوں کیلئے حماس کی مدد لے گا: وی ایچ پی (ویڈیو)

نئی دہلی: وشوا ہندو پریشد(وی ایچ پی) ترجمان ونود بنسل نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ اب جموں وکشمیر(جے اینڈ کے) میں دہشت گرد حملوں کے لئے پاکستان‘ حماس کی مدد حاصل کرے گی۔

وی ایچ پی لیڈر نے چہارشنبہ کو ایکس پر بتایا کہ پاک مقبوضہ کشمیر میں ایک ریالی کے دوران حماس کے کمانڈر خالدالقدومی اور دیگر پاکستانی دہشت گردں کو دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان کی جاسوسی ایجنسی آئی ایس آئی‘ دہشت گردوں کے اس اتحاد میں اہم رول ادا کررہی ہے۔ حماس کے ہمدردوں اور ہندوستان کے ریاڈیکل مسلمانوں کو جو غزہ کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں اور پارلیمنٹ میں فلسین زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ہیں اور عالمی دہشت گردوں پر آنسو بہاتے رہے ہیں‘ کونشانہ تنقید بناتے ہوئے انہوں نے اس مسئلہ پر ان لوگوں کی خاموشی پر سوال اٹھایا۔

انہوں نے کہا ”کیا یہ لوگ اس مسئلہ پر ایک لفظ بھی نہیں کہیں گے‘ کیا انہیں دہشت گردی کے خلاف احتجاج نہیں کرنا چاہئے جیسا کہ انہوں نے غزہ کی تائید میں کیا تھا۔ اب یہ تمام مخالف ہند عناصر ایک بار پھر بے نقاب ہوچکے ہیں“۔ جیش محمد‘ لشکر طیبہ کمانڈرس اور حماس کے سینئر نمائندوں نے حال ہی میں پاکستانی پروپگنڈہ مشق میں حصہ لیا تھا جس کے بعد بنسل نے یہ تبصرہ کیا ہے۔ یہ ریالی اس علاقہ میں بدامنی کو ہوا دینے میں دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ پاکستان کے ملوث ہونے کو ظاہر کرتی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *