جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے مبلغین کی اعزاز میں تقریب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی اربعین کمیٹی ایران کی جانب سے جامعہ روحانیت بلتستان کے مبلغین کے اعزاز میں تقریب ہوئی جس میں مبلغین اربعین کی قدردانی کی گئی۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے مبلغین کی اعزاز میں تقریب

تقریب میں نمائندہ ولی فقیہ برائے حج و زیارت حجت‌الاسلام سید عبدالفتاح نواب، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے نائب سربراہ حجت‌الاسلام خالق‌پور، مرکزی اربعین کمیٹی کے ثقافتی و تعلیمی شعبے کے سربراہ حجت‌الاسلام حمید احمدی اور جامعہ روحانیت بلتستان کے صدر حجت‌الاسلام علی نقی جنتی نے خصوصی شرکت کی۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے مبلغین کی اعزاز میں تقریب

اربعین، فضیلتوں اور الہی اقدار کا مظہر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی اربعین کمیٹی کے ثقافتی اور تعلیمی امور کے سربراہ حجت الاسلام حمید احمدی نے کہا ہے کہ اربعین، عوام کے امام (ع) سے تعلق کو مضبوط کرنے کا ایک نادر موقع ہونے کے ساتھ بے شمار مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے مبلغین کی اعزاز میں تقریب

انہوں نے کہا کہ اربعین امت مسلمہ کے لیے ایک منفرد موقع ہے، جو اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے درمیان محبت اور قربت کے فروغ کے لیے بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اربعین الہی فضیلتوں اور اقدار کے اظہار کا مظہر ہے اور عوام کو امام (ع) سے جوڑنے کا ذریعہ بھی ہے۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے مبلغین کی اعزاز میں تقریب

انہوں نے کہا کہ اربعین اہل بیت (ع) کے مکتب فکر اور عاشورا کی تعلیمات کو عام کرنے کا موقع ہے۔ اس سلسلے میں مبلغین، دانشوروں اور میڈیا سے وابستہ افراد کو اپنی ذمہ داریوں کو پہچاننا چاہیے اور اس خدمت کے لیے خود کو تیار کرنا چاہیے۔

حجت الاسلام احمدی نے پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کے بھائیوں کے تعاون اور خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اربعین ہم آہنگی، یکجہتی اور بڑے مشترکہ کاموں کے لیے تیاری کی ایک کامیاب مثال ہے۔

انہوں  نے کہا کہ جامعۃ المصطفی کی معاونت اور حمایت کے بغیر، پاکستانی علماء، بالخصوص جامعہ روحانیت بلتستان کے 160 مبلغین کو اربعین کے دوران سرحدی راستوں اور زائرین کے قافلوں میں تعینات کرنا اور ان کے ساتھ کئی دنوں تک رہنا بہت مشکل تھا۔

اربعین شعائر اللہ میں سے ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حج و زیارت کے امور میں ولی فقیہ کے نمایندے حجت الاسلام سید عبدالفتاح نواب نے اربعین کے تمام منتظمین بالخصوص کمیٹی برائے ثقافتی و تعلیمی امور اور جامعۃ المصطفی کی کاوشوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ اربعین چنانچہ رہبر معظم انقلاب نے فرمایا، شعائر اللہ میں سے ہے، لہٰذا ہمیں اس کی اثر پذیری کو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین میں بہت سے خدام، تبلیغ اور ثقافتی سرگرمیوں میں واضح طور پر خدمت انجام دے رہے ہیں، لیکن ایک بڑی تعداد ایسے افراد کی بھی ہے جو گمنام رہ کر زائرین کی خدمت کرتے ہیں۔ انہی کی خالص نیت اور کوششوں کی برکت سے یہ عظیم تحریک جاری ہے۔

حجت الاسلام نواب نے مزید کہا کہ حضرت زینب کبری علیہا السلام کا اربعین کی تحریک میں انتہائی اہم کردار ہے۔ انہوں نے واقعہ کربلا کے بعد اہل بیت کے قافلے کی شام سے مدینہ تک قیادت کی اور اس عظیم تحریک کو سنبھالا۔

ہم ایرانی عوام، حکام اور خاص طور پر سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کے معترف ہیں

جامعہ روحانیت بلتستان کی اربعین کمیٹی کے سربراہ محمد ابراہیم صابری نے اس موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حسن سلوک اور خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم اربعین کے موقع پر ایرانی عوام، حکام اور خاص طور پر سیکیورٹی فورسز کی کوششوں کے معترف ہیں۔

انہوں نے رہبر معظم انقلاب کی اربعین کمیٹی برائے ثقافتی و تعلیمی امور کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستانی زائرین کے لیے ایران و عراق میں سفر کے آداب و قواعد پر مشتمل ہدایت نامے، رہنما بروشرز اور مجلے کی اشاعت ایک مؤثر اور مفید اقدام تھا، جسے زائرین نے بے حد سراہا۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال 160 مبلغین اور مبلغات نے مختلف سرحدی راستوں جیسے ریمدان، میرجاوہ، اور دیگر اہم مقامات بشمول خوزستان، مهران، کرمان، قم، اور شہر ری میں زائرین کی خدمت کی۔ یہ مبلغین تبلیغ دین، نماز جماعت کی امامت، اور ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ زائرین کے قیام، خوراک اور رہنمائی کے شعبے میں بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

غیر ملکی زائرین کے سفری مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعۃ المصطفی کے نائب سربراہ نے ادارہ حج و زیارت میں ولی فقیہ کے نمائندے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اربعین کے زائرین، بالخصوص پاکستانی زائرین کی دینی معرفت میں اضافے کو اپنی ذمہ داری اور وظیفہ قرار دینا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستانی علماء کی مدد سے ان زائرین کو اسلامی معارف اور اصولوں کی درست تفہیم فراہم کرنی چاہیے، کیونکہ وہ اس پیغام کو سننے اور قبول کرنے کے لیے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

انہوں نے غیر ملکی زائرین کے سفری مسائل حل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ جامعۃ المصطفی اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

تقریب کے آخر میں جامعہ المصطفی العالمیہ اور اربعین کمیٹی کی جانب سے ممتاز مبلغین کی تجلیل کی گئی۔

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے مبلغین کی اعزاز میں تقریب

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے مبلغین کی اعزاز میں تقریب

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے مبلغین کی اعزاز میں تقریب

جامعہ روحانیت بلتستان پاکستان کے مبلغین کی اعزاز میں تقریب

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *